گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ محمد ارم ایاز نے سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا اورمعمولی مقدمات میں ملوث 100حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ جیل سپرنٹنڈنٹ کامران انجم بھی تھے ایڈیشنل سیشن جج نے جیل کی مختلف بارکوں ہسپتال کچن کا بھی دورہ کیا اور اسیران سے ان کے مسائل بھی سنے۔