• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ٹرین حادثے کا مقدمہ انچارج گارڈ کی مدعیت میں درج

Multan Train Accident Lawsuit Filed On Behalf Of The Charge Guard
ملتان کےقریب پیش آنےوالے ٹرین حادثے کا مقدمہ انچارج گارڈ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ٹرین کے تصادم کی تفتیشی رپورٹ 72 گھنٹے بعد جاری کی جائیگی۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق حادثہ ڈرائِیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

ملتان کےقریب پیش آنےوالے حادثے کا مقدمہ سٹی تھانے شجاع آباد میں درج کرلیاگیا۔ایس ایچ او کے مطابق مقدمہ
انچارج گارڈ ،14ڈاون نثاراحمد کی مدعیت میں ریلوے ایکٹ کے تحت درج کیاگیا۔

حادثے میں 6 افراد جاں بحق ، جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈرائیورکے فرار ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ وہ حکام کی تحویل میں ہے۔

ریل کا حادثہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا تھا جب پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس شیرہ شاہ کے مقام پر ریڈ سگنل پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 8 لاکھ جب کہ زخمیوں کیلئے 3 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد تباہ شدہ بوگیوں کا ملبا ہٹا کر متاثرہ ٹریک کو 9 گھنٹے بعد بحال کردیا گیا ۔
تازہ ترین