مردان ( نمائندہ جنگ ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے عید گوجرگڑھی میں خودکش دھماکے میں شہید پارٹی کے کارکن وکیل سید یوسف علی شاہ ایڈووکیٹ کے اہل خانہ کے ساتھ گزاری ،سراج الحق نے شہید کے والد او ربچوں کے ساتھ بھرپوریکجہتی کی اورشہید کی بلندی درجات کے لئے دعا مانگی سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی امن کی خاطر قربانی دینے والوں میں شامل ہے دہشت گردی کے خلاف سید یوسف علی شاہ ایڈووکیٹ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اس موقع پر شہید کے بیٹے بلال یوسف اورجماعت اسلامی کے ضلعی امیرمولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان بھی موجود تھے۔