• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ، پلاسٹک دانہ تیار کرنیوالی فیکٹری میں آتشزدگی

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) لاہور روڈ پر سلیم کوٹ کے قریب گزشتہ رات پلاسٹک کا دانہ تیار کرنے والی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جہاں پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیموں نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا مگر اس دوران وہاں لاکھوں روپے مالیت کا تیار شدہ اور خام مال جل گیا اور فیکٹری کا ایک حصہ زمین بوس ہونے کے باعث دو محنت کش زخمی ہوگئے اور مشینری تباہ ہوگئی۔ محکمہ پولیس کے مطابق فیکٹری کے مالک نے درخواست دی ہے کہ بعض افراد نے فیکٹری کی عقبی دیوار پھلانگ کر فیکٹری کو آگ لگائی ہے
تازہ ترین