سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کو معاملات چلانے کے لئے گاڑیاں کرایہ پر حاصل کرنی پڑ رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں رابطہ پر ایم ڈی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ شیراز وڑائچ نے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے لئے کئے جانے والے انتظامات کے سلسلہ میں2ملین کرایہ کے عوض105گاڑیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کرایہ پر گاڑیاں صرف سیالکوٹ میں نہیں بلکہ لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی حاصل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ چار سال پہلے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام شہر کی صفائی کی صورتحال کی بہتری کے لئے کرروڑوں روپے کی لاگت سے عمل میں لایا گیا کیونکہ ٹی ایم اے کی کار کردگی متاثر کن نہ تھی تاہم ویسٹ مینجمنٹ بھی تاحال اپنی کار کردگی متاثر کن نہیں بنا سکی۔