معروف موسیقار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ وہ استاد نصرت فتح علی خان سے متاثر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام میں جدت لانے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بات آسکرجیتنے والے بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے جاپان میں ایڈیٹر جنگ ویب ،فاضل جمیلی سے گفتگو کے دوران کہی۔
اے آر رحمان نے استاد نصرت فتح علی خان کو جینئس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بنائی گئی منفرد دھنوں نے انہیں بہت متاثر کیا۔
بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے بتایا کہ وہ دھنیں رات میں تخلیق کرتے ہیں،گیارہ بارہ برس کی عمر سے سروں سے جو رشتہ قائم ہوا وہ اب تک جاری ہے۔
اے آر رحمان نے مزید کہا کہ وہ ہروقت اپنے کام میں جدت لانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔