لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان انڈر 18 ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر کامران اشرف نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں میچ کے اس رزلٹ سے مطمئن ہوں کیونکہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کا پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا اور انڈر پریشر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو میچ میں گول کرنے کے کافی مواقع ملے جن سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکا۔ اس موقع پر اومان انڈر 18 ہاکی ٹیم کے کوچ یوسف درویش کا کہنا تھا کہ میچ کا یہ نتیجہ ہمارے لیے بہت اچھا ہے۔ ہم نے اس میچ کے لیے جو پلان بنایا تھا اسی کے مطابق کھیلے ہیں جس کا فائدہ ہوا۔ ہمارے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بھی بہت بہتر دکھائی دی۔