• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،سول ہسپتال کی سی ٹی سکین تین ماہ سے خراب

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سول ہسپتال کی سی ٹی سکین تین ماہ گزرنے کے بعد بھی ٹھیک نہ ہو سکی، سی ٹی سکین کی مسلسل خرابی کی وجہ سے غریب مریضوں کو پرائیویٹ طور پر سی ٹی سکین کرانا پڑتی ہے ، ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین خراب ہونے کے بعد پرائیویٹ افراد نے سی ٹی سکین کے ریٹ بڑھا دیئے ، ہسپتال ذرائع کے مطابق موجودہ سی ٹی سکین پرانے ماڈل 2006کی ہے جس کی سپیئر پارٹس دستیاب نہیں ہیں انجینئرز نے قرار دیا ہے کہ موجودہ مشین کی مرمت کیلئے دو کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین