راولپنڈی(ناصر چشتی،خصوصی نمائندہ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پہلی تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کیں، پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹائون کی یسرا بنت الحفیظ نے 1041 نمبر لےکر حاصل کی۔ دوسری پوزیشن انٹرمیڈیٹ کالج گرلز کالج محلہ لائن پارک چکوال کی نمرا امتیاز نے 1040 نمبر لے کر اور تیسری پوزیشن پنجاب کالج فار گرلز کی ملائکہ زمرد خان نے 1034 نمبر لے کر حاصل کی۔ بورڈ ترجمان کے مطابق پری میڈیکل گروپ بوائز میں پنجاب کالج فارانفارمیشن ٹیکنالوجی کے فرحان احمد نے1014نمبرلے کر پہلی ،فوجی فائونڈیشن سکول تلہ گنگ کے علی رضانے1012نمبرسے دوسری اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کے شعیب ملک نے 1010نمبرلے کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں جناح انسٹیٹیوٹ آف انفارمیٹکس سیٹلائٹ ٹائون کے محمدہنزلہ اسلم نے1018نمبرلے کر پہلی کیڈٹ کالج حسن ابدال کے فہد خان نے1010لے کر دوسری اور اسی کالج کے رائو معاذ بن خالد نے1002نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ فارگرلز میں پہلی پوزیشن جناح انسٹیٹیوٹ آف انفارمیٹکس فارگرلز سیٹلائٹ ٹائون کی ماہ نور محمود نے1025نمبرلے کرپہلی پنجاب کالج فارویمن سیٹلائٹ ٹائون کی رمشا طارق نے1021نمبرلے کر دوسری اور اس کالج کی ماہرہ طارق نے1019لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ میں طالبات میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج فارویمن سیٹلائٹ ٹائون کی سارہ افضل نے 993نمبرلے کرپہلی۔ اسی کالج کی بشرہ احمد نے965نمبرلے کردوسری اور اسی کالج کی کومل فیاض نے 960لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس میں گرلز میں تمام پوزیشن اسی کالج نے حاصل کیں جنرل سائنس گروپ بوائزمیں ملٹری کالج اپرٹوپہ مری کے محمد حسیب نے987نمبرلے کر پہلی پنجاب کالج گوجر خان جی ٹی روڈ کے ریحان امین نے972نمبرلے کر دوسری اورکلرکہار سائنس کالج کے ذیشان عالم نے966نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہیومنٹیس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ کالج جہلم کے شرجیل مصطفےٰ نے841نمبرلے کرپہلی، گارڈن کالج راولپنڈی کے شعیب محمد نے 828نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کے عمیر کرامت نے825نمبرلے کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومنٹیس گروپ گرلز میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون کی ماہ نور ندیم نے931نمبرلے کر پہلی ،گورنمنٹ گرلز ہائیرسکینڈری سکولز کوٹ فتح خان فتح جنگ کی شبیہ کائنات نے925نمبرلےکردوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج ایف بلاک کی اُشنا عمر نے908نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ گرلز میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج فارویمن جی ٹی روڈ گوجرخان کی نگین گل نے 959نمبرلے کر پہلی،اسی کالج کی ردافاطمہ نے931نمبرلے کر دوسری اور پنجاب کالج فارویمن ایف بلاک کی شہزہ عارف نے924نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج فارانفارمیشن ٹیکنالوجی کے حسن شیخ نے934لے کرحاصل کی۔ دوسری پوزیشن جناح انسٹیٹیوٹ آف انفارمیٹکس سیٹلائٹ ٹائون کے اکبرحسن نے933لے کر اور تیسری پوزیشن پنجاب کالج آف انفارمیشن سیٹلائٹ ٹائون کے ذیشان خان نے931نمبرلے کر حاصل کی۔ دریں اثناءراولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا ،نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج میں صبح 10 بجے ہوگی۔ تقریب کے مہمان صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور ہوں گے جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی اور تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔