• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ :کار حادثہ میں محنت کش کی ہلاکت کا مقدمہ درج

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) کار کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کاشتکار محمد اسماعیل کی نعش بھکھی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ بھکھی پولیس نے متوفی کے بیٹے امانت علی کی رپورٹ پر کار چلانے والی نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس کی تیز رفتاری پر فیروز وٹواں کے نزدیک اسماعیل کار کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا تھا اور اس کا پوتا اویس اس حادثہ میں زخمی ہوا۔ 
تازہ ترین