بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاول پور پولیس نے رواں سال کے پہلے 8ماہ میں 21گینگز ٹریس کئے، ڈکیتی، رہزنی اور چوری کے گرفتار ملزمان سے 1,58,32,000 روپے مالیت کامسروقہ مال برآمد کیا، ترجمان ڈی پی او۔تفصیل کے مطابق ضلع بھاول پور میں رواں سال ماہ اگست تک 4964مقدمات درج ہوئے،9303ملوث ملزمان میں سے 7287ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے گئے، جبکہ 427 مقدمات جھوٹے ہونے کی بنا پر خارج ہو چکے ہیں، قتل کے مقدمات میں 92اور اقدام قتل کے 163 ملزمان کوگرفتارکیا گیاہے، ضرر کے 246مقدمات میں ملوث846ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں، اغوا کے127 مقدمات درج اور ملوث ملزمان میں سے 237ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں،زیادتی کے108مقدمات درج کئے گئے اور 127ملوث ملزمان میں سے91 ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جاچکے ہیں، ڈکیتی،سرقہ بالجبر کے مقدمات میں ملوث154ملزمان گرفتارکئے جا چکے ہیں،برآمدگی کے8مقدمات درج کرکے 18ملزمان کو گرفتارکرکے چالان کیا اور اس کے قبضہ سے مبلغ9,28,000 روپے کا مال برآمد کیا، ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاول پور پولیس نے گزشتہ08ماہ میں 328مقدمات درج کرکے ملوث 328ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 19رائفل، 1کلاشنکوف،62رپیٹر،238ریوالور، پسٹل،14 کاربین، 1338 گولیاں اسلحہ ناجائز برآمد کیا، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 741 مقدمات درج کئے اور 801ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 174.254کلو گرام چرس، 2.265کلو گرام افیون،1593.400کلوگرام بھنگ،33679 بوتل شراب، 2606لیٹر لہن، 120 چالو بھٹیاں قبضہ میں لی گئیں،جوئے کے 111 مقدمات درج ہوئے اور 524ملو ث ملزمان میں سے 490 ملزمان گرفتار کئے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی،وغیرہ کی مختلف وراداتوں میں ملوث 21گینگ کو ختم کر کے اُن کے95ملزمان میں سے 69ملزمان کو گرفتار کیا، جن سے 103پرانے اور42نئے مقدمات ٹریس ہوئے، ان گینگ سے 1,49,04,000 روپے مالیت کی کاریں، موٹرسائیکلز اور دیگر سامان برآمدکیا جاچکا ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنے پر116مقدمات درج کیے گئے جن میں ملوث 116ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔