گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)باسی کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کی 5خواتین کی حالت غیر ہو گئی جنہیں طبی امدا دکیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ، پکھڑے والی گاؤں کے رہائشی ایک خاندان کی 5خواتین نے رات کو پڑا ہوا باسی کھانا کھالیاجس سے فرحت بی بی ، عطیہ بی بی ، ثناء بتول ، آسیہ بتول وغیرہ کی حالت غیر ہو گئی جنہیں طبی امدا دکیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔