گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)فتومنڈ اروپ روڈ پر جگہ جگہ گوبر اور گندگی کے ڈھیر گندہ پانی کھڑا ہونے پر علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا، مکینوں نے کہا کہ نامعلوم افراد علاقہ میں گندگی کے ڈھیر لگا رہے ہیں نہ تو ان کیخلاف کوئی کارروائی ہو رہی ہے اور نہ ہی گندگی کے ڈھیروں کو اٹھایاجارہا ہے جس سے علاقہ بھر میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔