سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقوں سے ندیم سے پستول، رمضان سے پستول اور اشرف سے ایک پستول،، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے جہانگیر سے ایک پستول، وقاص سے ریوالور، عمران سے110گرام ہیروئن، شعیب سے ایک ریوالور، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے دلنواز سے150گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔