قصور اور گردونواح میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے 60سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق شہر اور گردونواح میں مشتبہ افراد کے خلاف ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف پورے نہ ہونے پر 60 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران بعض مقامات سے حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق زیر حراست لیے گئے افراد کو شناختی کوائف کی فراہمی پر چھوڑ دیا جائے گا،جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔