• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں کمسن بچہ رولر تلے دب کرہلاک

Little Boy Crashed To Died Under Roller In Gujranwala
گوجرانوالہ میں 7سالہ بچہ پچ رولر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے رولر آپریٹر کو گرفتار کرلیا، ڈی سی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 2دن میں رپورٹ طلب کرلی ۔

پولیس کے مطابق جنا ح اسٹیڈیم میں 7سالہ سلمان رولر کے آگے بیٹھ کر 2مقامی ٹیموں کامیچ دیکھ رہاتھا کہ رولر کے اچانک چل جانے سے رولر تلے آکر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے رولر آپریٹر عبد الحمید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ دوسری جانب رولر آپریٹر کا کہنا ہے کہ اسے نہیں معلوم تھا کہ بچہ رولر کے آگے بیٹھا ہوا ہے ۔

ڈی سی او عامر جان نے اے ڈی سی طارق قریشی کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے 2دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
تازہ ترین