سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں موسم بدستورگرم رہا ۔ محکمہ موسمیات کیمطابق کے اتوار کے دن سیالکوٹ اور اسکے دیگر نواح کے علاقہ جات چیراڑ،سید پور، بجوات، باجڑہ گڑھی، اوور، لنگڑیالی،کاکے والی،ساہووالہ،پسرور، ڈسکہ،سمبڑیال، بھگوال ،کوٹلی لوہاراں ، گوہدپور میں درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 38فیصد اور04کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی حد نظر 16 کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع سیالکوٹ میں طلوع آفتاب05.48 اورغروب آفتاب 6 بجکر 03 منٹ پر ہوا۔ آج اتوار کو بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔