گجرات (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل آئی جی بن کر ایس ایچ او کو دھمکیاں دینے پر نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، سول لائن گجرات کے ایس ایچ او ناصر بٹ کو نامعلوم شخص نے موبائل پر فون کر کے کہا کہ میں ایڈیشنل آئی جی بول رہا ہوں تم نے فلاں کام نہیں کیا، اسے دھمکیاں اور گالیاں دیتے ہوئے فون بند کر دیا، پولیس نے نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔