پشاور(نمائندہ خصوصی)اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور قومی اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمد بلور نے مہمند ایجنسی میں مسجد کے اندر خود کش حملہ میں جانی ضیاع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی طر ف سے پختونوں کے خطہ میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عمران خان اور سراج الحق پختونوں کا ساتھ دینے کی بجائے دھرنوں میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان اور سراج الحق کو صرف مذمتی بیانات جاری کرنے کی بجائے دہشت گردی کے خلاف عملی کردار ادا کرنا چاہئے جبکہ انہیں کرپشن کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھی دھرنا دینا چاہئے۔ اے این پی امن کی علمبردار ہے، سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور صوبائی اسمبلی کے دو ارکان سینکڑوں رہنمائوں و کارکنوں کی جانوں کی قربانی دی گئی جبکہ امن کے لئے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔