• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں موسم کی شدت میں اضافے کی وجہ سے حبس بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کیمطابق کے سوموارکے دن سیالکوٹ اور اسکے دیگر نواح  کے علاقہ جات مرکیوال ، ڈھلے والی،  چیراڑ،سید پور، بجوات، باجڑہ گڑھی، اوور، لنگڑیالی،کاکے والی،ساہووالہ،پسرور، ڈسکہ،سمبڑیال، بھگوال ،کوٹلی لوہاراں ، گوہدپور میں  درجہ حرارت   32ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب  59فیصد  اور04کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی حد نظر 16 کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ23 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا   جبکہ ضلع سیالکوٹ  میں طلوع آفتاب05.48  اورغروب آفتاب 6  بجکر 01 منٹ  پر ہوا۔ آج  منگل  کو  بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
تازہ ترین