• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ کی ضلعی حکومت نے محکمہ ریونیو کے افسر کے تبادلےکا مطالبہ کر دیا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع حکومت نے جی اے ریونیوسید نوید عالم کے مبینہ طور پر نااہلی پر اس کنٹریکٹ کے علاوہ عیدالاضحی کے موقع پر ڈیوٹی نہ کرنے پرتمام اختیارات سلب کر لیے ہیں اورحکومت پنجاب سے تحریری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ جی اے ریونیو سید نوید عالم کو اس ضلع سے ٹرانسفر کر دیا جائے۔ سید نوید عالم نے ان الزامات کی تصدیق نہیں کی۔ ضلعی حکومت نے ای ڈی او ،سی ڈی کے ذریعے محکمہ لیبر ،کوآپریٹو سماجی بہبود اور کمیونٹی آرگنائزیشن کے ڈسٹرکٹ افسروں کی اجازت کے بغیر شیخوپورہ سے باہر جانے کا نوٹس لے لیا اور انہیں ہدایت کی وہ آئندہ پیشگی اجازت کے بغیر شہر سے باہر نہ جائیں۔ 
تازہ ترین