راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایس ایچ اوزکی تعیناتی کے لئے پینل کی سفارشات کومدنظررکھاجاتاہےتاکہ سفارش اورکرپشن کی حوصلہ شکنی ہواورشفافیت برقراررکھی جائے۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہاہے کہ سٹی پولیس آفیسراسراراحمدخان عباسی نےکرپشن کے خاتمے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں ۔ترجمان نے بتایاکہ اس مقصدکے لئے سی پی اونے اپنی سربراہی میں ایک پینل تشکیل دے رکھاہے جس میں ایس ایس پی آپریشنزاورتینوں ڈویژنزکے ایس پیزشامل ہیں ۔مذکورہ پینل کیٹگری اے پلس اوربی پلس کے حامل افسروں کاانٹرویوکرتاہے اوران میں سے میرٹ پرایس ایچ اوزکی تعیناتی کی جاتی ہے۔پولیس افسروں کی کارکردگی ،تعلیم،اہلیت کومدنظررکھتے ہوئے بمطابق ایس اوپی ان کی کیٹگری لسٹ بنائی گئی ہے جس میں شامل افسروں کے نام ایس ایچ اوکے عہدے پرتعیناتی کے لئے زیرغورلائے جاتے ہیں۔