• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: ناظم جنگلات کےخلاف الزامات کونسلر نے وزیر اعلیٰ کو درخواست بھجوادی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کونسلر جرارحیدرعلوی   نے وزیراعلی پنجاب کودی جانے والی  درخواست میں بتایا کہ ناظم جنگلات نے کنٹریکٹ کی بنیاد پرتعینات  جونئیرکلرک کواکاونٹنٹ جیسی اہم سیٹ پربہاول نگرتعینات کردیا، اسی طرح کرپشن کے الزام پرمعطل ہونے والے  جونیئرکلرک کوبحال کرنے کے بعد اپنی سرکل برانچ میں پابندکیاہے ،جرارحیدرعلوی کے مطابق   ڈیٹھ کوٹہ پرملازمت حاصل کرنے والے دوملازمین کوکنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمتیں دی ہیں جوکہ قانون کی  خلاف ورزی ہے،فیصل ہارون ناظم جنگلات نے اپناموقف دیتے ہوئے کہاکہ سٹاف کی کمی کے باعث مجیب الرحمان کواکائونٹنٹ بنایاہے اور1-A رولز کے تحت تعینات ملازمین کومستقل کرنے کے لئے سیکرٹری جنگلات سے اجازت طلب کی ہے۔
تازہ ترین