• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ کیوبن والی بال کھلاڑیوں کو زیادتی کےجرم میں سزائے قید

ہوانا(جنگ نیوز)کیوبا کی والی بال ٹیم کے پانچ اراکین پر فن لینڈ کی خاتون کے ریپ کا الزام ثابت ہونے پر جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔کپتان سمیت ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو پانچ سال جیل کی سزا سنائی گئی جبکہ پانچویں کھلاڑی کو ساڑھے تین سال جیل کی سزا ہوئی ہے۔دو جولائی کو فن لینڈ کی خاتون نے ان پر زیادتی کا الزام لگایا تھا  جس کے بعد فن لینڈ کے جنوبی شہر سے ان کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں مجموعی طور پر آٹھ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ ان تمام افراد نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عمل میں خاتون کی رضامندی بھی شامل تھی.سزا کے ساتھ ساتھ انہیں متاثرہ خاتون 24ہزار یورو بھی بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تازہ ترین