مردان( نمائندہ جنگ ) شہر ی علاقہ باڑی چم میں سابقہ دشمنی پر دوملزمان بھائیوں نے اندھادھند فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کی ابدی نیند سلادیا پولیس کے مطابق وقوعہ کے وقت حشمت حسین ولد محمدجان نمازعشاء کے بعد گھر جارہاتھاکہ مبینہ ملزمان بھائیوں مختیار گل اورلیاقت گل پسران رحمت گل ساکنان بڈھ بیر پشاور نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے وہ موت کے منہ میں چلاگیا واردات کے بعد پولیس نے ایک ملزم لیاقت گل کو گرفتار کرلیا ۔ہوتی پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان دشمنی چلی آرہی تھی ۔