• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کوئٹہ اور مردان پر وکلاء کی جزوی ہڑتال، مقدمات کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سانحہ کوئٹہ اور مردان پر وکلا ءکی جزوی ہڑتال کے باعث خصوصی عدالتوں سمیت سیشن وسول عدالتوں میں زیرسماعت بیشتر مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی، عدالت عظمٰی نے وکلا کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے ان واقعات کا سوموٹو ایکشن لے رکھا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز کیس کی سماعت تھی جس کیلئے راولپنڈی ڈویژن کے وکلا کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کے باعث جزوی ہڑتال رہی ، تاہم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے تھانہ صدر چکوال میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان شاہ حسین وغیرہ کیخلاف دو شہادتیں اسی طرح تھانہ صدر حسن ابدال میں درج بارودی مواد برآمدگی کیس کے ملزمان گوہر زمان وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے 29ستمبر کو مزید شہادتیں طلب کرلیں جبکہ تھانہ پیرودھائی میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان عمر رحمان اور تھانہ مری میں درج دہشت گردی کے دو مقدمات میں گرفتار ملزم پیر عظمت نواز کے مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29ستمبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین