ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے جماعت اسلامی کی تنظیم ضلع ملتان کو انتظامی طور پر دوحصوں میں تقسیم کردیا ہے ۔ سٹی ڈسٹرکٹ ملتان کے نگران آصف محمود اخوانی، اور ضلع ملتان کے نگران منیر احمد بودلہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں پر حلف اُٹھا لیا ہے۔ سٹی ڈسٹرکٹ ملتان اور ضلع ملتان جماعت اسلامی کے اُمراء کے انتخاب کیلئے رائو ظفر اقبال ناظم انتخاب مقرر کیا ہے جنہوں نے اپنی معاونت کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ ملتان کیلئے چودھری اکرام الحق اور ضلع ملتان کیلئے عزیز الرحمن حامدبودلہ کو نائب ناظم انتخاب مقرر کیا ہے ۔ ناظم انتخاب کی جانب سے ارکان جماعت کو بلٹ پیپر جاری کردیئے گئے ہیں جن کو کاسٹ کرنے کی آخری تاریخ 27؍ستمبر2016ء مقرر کی گئی ہے۔ نو منتخب اُمراء کا اعلان ناظم صوبائی انتخاب رائو ظفر اقبال ، امیر صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد27؍اکتوبر کو کریں ۔ یکم نومبر کو نو منتخب اُمراء حلف امارت اُٹھائیں گے ۔ ضلعی مجلس شوریٰ کے ارکان کی رہنمائی کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ ملتان کی امارت کیلئے تین نام میاں آصف محمود اخوانی، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، ڈاکٹر خالد رشید تجویز کئے ہیں ۔