• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :4 مریضوں میں کانگو کی تصدیق ،3انتقال کرگئے

Multan Congo Virus Diagnosed In Four Persons Three Died
ملتان کے نشتر اسپتال میں دم توڑ جانے والے شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی، اب تک 4 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال ملتان میں کانگو کے شبہ میں 17 افراد کو لایا گیا، جن میں 4 مریض کانگو وائرس سے متاثر تھے، جن میںسے 3 انتقال کر چکے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والے افراد میں کوہلو کے کاکا خان اور عبدالرحمن جبکہ لورالائی کے سیف اللہ شامل ہیں جبکہ راجن پور کی نسیم مائی نشتر اسپتال میں زیر علاج ہے۔

نشتر اسپتال ملتان ہی میں نسیم مائی کا شوہر، بھائی اور بیٹا بھی زیر علاج ہیں، جن کے خون کے نمونے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں۔
تازہ ترین