• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں کانگو کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

Another Patient Died Of Congo In Rawalpindi
راولپنڈی میں کانگو کا ایک اور مریض دم توڑ گیا،جس کی تدفین اسپتال انتظامیہ ا ورعملے نے خاص لباس پہن کر کی، راولپنڈی میں کانگو کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہو چکی ہے۔

کانگو کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، راولپنڈی میں کانگو وائرس 3 افراد نگل چکاہے، چند روز قبل چکوال اور گجرات کے رہائشی 2 افراد جبکہ آج ہولی فیملی اسپتال میں کلر سیداں کااقبال بھی جان کی بازی ہار گیا۔

اقبال کی تدفین اسپتال انتظامیہ نےکی، تدفین کے دوران اسپتال کے عملے کو خاص لباس پہنایا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں افراد کا تعلق دیہی علاقوں سے تھا۔

سوال یہ ہے کہ اب تک محکمہ صحت نے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں۔

کیا کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے جانوروں کے باڑوں میں اسپرے کیا گیا؟ کیا جانوروں کے پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد کے طبی معائنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں؟ کیا کانگو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی کے حوالے سے کسی مہم کا آغاز کیا گیا؟

ان تمام سوالات کا جواب نفی میں ہے اس لئے کے ضلعی انتظامیہ راولپنڈی سے کئی بار رابطہ کرنے کے باوجود ڈی سی او راولپنڈی یا کوئی بھی متعلقہ آفیسر موقف کے لئے دستیاب نہ ہو سکا۔
تازہ ترین