• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کی ترقی کیلیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ صوبہ میں ہاکی کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ سندھ میں موجود ہاکی کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر جنید علی شاہ اور قومی سلیکٹر وسیم فیروز سے گورنر ہائوس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول اور کالج کی سطح پر طالب علموں میں ہاکی کے کھیل کا شوق دوبارہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو بہترین کھلاڑی مل سکیں۔ انہوں نے جنید علی شاہ کو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے حسابات  کا بھی آڈٹ کرانے کی ہدایت کی۔ جنید علی شاہ نے گورنر سندھ سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا پیٹرن انچیف بننے اور مستقبل کے منصوبوں میں مدد اور تعاون کی درخواست بھی کی۔ 
تازہ ترین