صوابی( نمائندہ جنگ)ضلع کونسل صوابی نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور پر بجٹ برائے مالی سال2016/17 مبلغ 6ارب66کروڑ 53لاکھ 78ہزار روپے کی منظوری دے دی کونسل کا اختتامی اجلاس کنوینئر عصر خان کی صدارت میں ہوا جس میں اراکین کونسل امداد اللہ خان ، سلیم خان ، ڈاکٹر علی رحمان ، محمد سلیم ٹوپی ، اکمل خان ایڈوکیٹ ، آصف اقبال ، عنایت علی شاہ باچا اور شفقت رانی نے بجٹ پر اظہار خیال کیا کونسل میں موجود تمام اراکین نے ہاتھ اُٹھا کر متفقہ طور پر بجٹ کی منظوری دی اس موقع پر ضلعی ناظم امیر الرحمن ٰنے خطاب کر تے ہوئے تمام مرد و خواتین اراکین کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ خیبرپختونخوا میں ضلع کونسل صوابی کو یہ اعزاز حاصل ہو گیا کہ متفقہ طور پر مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیکر تمام اضلاع کو ایک پیغام دیا کہ ضلع کونسل صوابی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کا تصور ہی نہیں یہ ضلعی اسمبلی نہیں بلکہ صوابی کے پختونوں کا نمائندہ جر گہ ہے۔