• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی کارکن 30ستمبر کوہرحال میں پرامن رہیں،حمزہ شہباز

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے مسلم لیگی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور 30ستمبر کو ہر حال میں پرامن رہیں- انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق شائستگی اوربرداشت کا مظاہرہ کیا جائے اور کسی بھی صورتحال میں اشتعال انگیزعناصر کا جواب نہ دیں-حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کی احتجاج اور انتشار کی سیاست کو عوام پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں - حمزہ شہباز نے کہا کہ   30ستمبر بھی خیریت سے گزر جائے گا اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا-انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔
تازہ ترین