راولپنڈی (وقائع نگار) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور بارڈر مینجمنٹ کے سلسلے میں سول آرمڈ فورسز کے29 نئے ونگز سمیت استعداد کار کے فروغ کے حوالے سے مالیاتی امور زیر غور لائے گئے۔