کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اگلے ماہ کوالالمپور میں ہونے والی چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی کیمپ کو کراچی سے لاہور منتقل کردیا ہےجو اب 28 ستمبر سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر حنیف خان نے کہا تھا کہ کیمپ 24ستمبر سے کراچی کے ایدھی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، پی ایچ ایف نے کیمپ کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے جس میں تجربہ کار فاروڈ عبد الحصیم خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے، کیمپ 28ستمبر سے شروع ہوگا ، ایشیان چیمپئنز ٹرافی20سے30اکتوبر تک ملائیشیاء میں کھیلی جائے گی، کیمپ میں جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں عمران بٹ، امجدعلی، مظہرعباس، ولیداختر، حافظ عمیرعلی، علی حیدر(گول کیپر)اسدعزیز، علیم بلال، محمدعرفان، نواز اشفاق ، سیدکاشف شاہ، شاہ فیصل شاہ، قاضی اسفند، راشد محمود، تصور عباس، فیصل قادر، فریداحمد، توثیق ارشد، رضوان جونیئر، کاشف جاوید، تیمورملک، عابدبھٹی ، زوہیب اشرف ، علی حسن افراز،ڈیفنڈر، ایم عرفان جونیئر، فیاض یعقوب، عمربھٹہ، ارسلان قادر، علی شان، اعجازاحمد، رضوان علی، رضوان سینئر، رانا ایم عمیر، عبدالحسیم خان، فیصل راشد، عباس حیدرفاروڈ، شامل ہیں۔