کراچی(اسٹاف رپورٹر) عمان کی انڈر 18ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ال بترانی نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اور دنیا کی دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آکر کھیلنے میں کوئی دشواری محسوس نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انکے کھلاڑیوں کو سیکورٹی کا کوئی مسئلہ در پیش نہیں ہوا، ہمارے کھلاڑی اچھی یادوں کے ساتھ وطن واپس جارہے ہیں۔ انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کھیلنے کے لئے ڈھاکہ روانگی سے قبل دیئے گئے اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہ عمان کی ہاکی ٹیم بہترین یادوں کے ساتھ پاکستان سے رخصت ہورہی ہے ۔