بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک نظام مصطفیٰ کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ نبویہ میں عظیم الشان سیدنا عثمان غنیؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، علامہ قاضی غلام ابو بکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اگر ملک سے غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں تو سیدنا عثمان غنی ؓکی پیروی کرتے ہوئے انفاق فی سبیل اللہ کا نظام قائم کریں، پروفیسر عون محمد سعیدی نے کہا کہ جب تک حکمران سادگی نہیں اپنائیں گے، اس وقت تک پاکستان سے غربت و افلاس کا خاتمہ ممکن نہیں، مفتی قاضی محمد کاشف ، مفتی مطلوب احمد سعیدی،قاری ذوالفقار احمد نقشبندی نےبھی خطاب کیا،کانفرنس میں قاری غلام عربی، قاری غلام عباس قمر، قاری عبدالغفار سعیدی، حافظ محمد سجاد، حافظ محمد عمران، حاجی محمد شاہد اور قاضی محمد احمدودیگر نے بھی شرکت کی۔