گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو ساڑھے 4 سال قید بامشقت اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج گجرات چوہدری فیاض الحسن نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم علی رضا شاہ کو ساڑھے 4سال قید بامشقت اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 5 ماہ قید بھگتنا پڑے گی، جلالپورجٹاں پولیس نے مجرم علی رضا کو گرفتار کر کے 1280 گرام چرس برآمد کی تھی۔