گجرات (نمائندہ جنگ) ٹانڈہ میں اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے اور دھمکیاں دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے سمیع الدین کی ملکیتی اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش کرنے اور منع کر نے پر قتل کی دھمکیاں دینے پر مظہر حسین وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔