گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پارکس اینڈ ہار ٹیکلچر پی ایچ اے گوجرانوالہ سے نکالے گئے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ، شہر کی خوبصورتی کے لئے خون پسینہ ایک کرنے والے غریب ملازمین سے منہ کا نوالہ چھین لیا ہے اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب ملازمین کے ساتھ ناانصافی اور ان کی بلاوجہ برطرفی انصاف کی دعوے دار حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ مظاہرے کے بعد پی ایچ اے سے نکالے گئے 200 ملازمین نے نصیرالدین ہمایوں ملک مرکزی سینئر نائب صدر آل پاکستا ن لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ پاکستان سے ملاقات کی ملاقات میں اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کا ذکر کیا۔