• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے کنفرم کیسز148ہوگئے،راولپنڈی میں چار ہلاکتیں ہوچکیں

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد148ہوگئی ہے۔جبکہ اب تک راولپنڈی میں چار ہلاکتیں ڈینگی سے ہوچکی ہیں۔جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں اب تک ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعدادچار سو کے لگ بھگ ہے۔جمعرات کو راول ٹائون میں ڈینگی مریضوں کی تعداد79ہوگئی۔پوٹھوہار ٹائون میں33،چکلالہ کینٹ سات،راولپنڈی کینٹ18جبکہ دس کے قریب مریض دوسری تحصیلوں سے ہیں۔اس کے علاوہ دس مریض ایسے تھے جو بیرون ممالک سے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون کا تعلق ہالے سٹریٹ،ایک نوجوان یوسی 13کا تھا جو سرگودہا کا تھا۔ایک خاتون حسن ابدال کی تھی جو راولپنڈی میں ہلاک ہوئی۔جبکہ ایک خاتون واہ کینٹ کی ہے جو ڈینگی سے ہلاک ہوئی ہے۔ادھرمحکمہ فوڈ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے ترجمان آغا محمد یعقوب کے مطابق انٹی ڈینگی مہم میں محکمہ فوڈ ضلع راولپنڈی نے لاروا ملنے پر ڈھوک حسو میں ایک ہوٹل الطارق کو سیل کردیا ہے۔ 
تازہ ترین