کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیوڈ بیکہم الیون نے زیکو الیون کو ٹائی بریکر پر 4-2سے شکست دے کر ایچ بی ایل یوتھ انڈر 23 فٹبال لیگ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں مقابلہ فرینک لمپارڈ سے 25ستمبر کو ہوگا۔ تیسری پوزیشن کا میچ زیکو الیون اور اوزل الیون کے مابین ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل کے وقفہ پر انٹرنیشنل فٹبالراور یوسی چیئرمین لالا عاشق علی اور قومی فٹبالر محمد شہزاد کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔ اس موقع پر سابق قومی کپتان علی نواز بلوچ، چیف پیٹرن ڈی ایف اے ساؤتھ ناصر کریم بلوچ، صدر جمیل ہوت، اﷲ بخش بلوچ،بابو بھائی، جمیل احمد، حاجی اقبال خان، ماسٹر عبدالرحمن، رکن سندھ کونسل اﷲ بخش ، قومی کوچ خالد نواز، مولا بخش، نثار بلوچ، یعقوب بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔ کھیل مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں ڈیوڈ بیکہم الیون 4-2سے کامیابی حاصل کی۔