سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے صوبے بھر میں خناق کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر الرٹ جاری ہونے کے بعد ضلع سیالکوٹ میں بھی حظاظتی اقدامات مکمل ہیں اور کوئی بھی خناق کا کیس یہاں رپورٹ نہیں ہوا۔اس سلسلہ میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے بتایا کہ اس بیماری سے شیر خوار بچوں سے لے کر بارہ سال تک کی عمر کے بچے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں جن کی طرف حضوصی توجہ کی ضرورت ہے اور کسی بھی علامت کی صورت میں فوری طور پر معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔