سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں گزشتہ روزقیدقیدی الیاس کو اچانک ہارٹ اٹیک ہو ا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور اپنے خالق حقیقی سے جاملا۔تھانہ اہلکار سول لائن شمس کے مطابق قیدی ڈکیتی کے مقدمہ میں قید تھا اور بدومہلی کا رہائشی تھا۔