ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ وائلڈ لائف ملتان کی چھاپہ مار ٹیم نے گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ پر مخبری ملنے پر 5افراد کے سامان سے سینکڑوں کی تعداد میں جنگلی بیٹربرآمد کرلئے مگر خونی برج کے بیٹر ڈیلروں نے ٹیم کو یرغمال بناکر بیڑوں سے بھر ٹوکرے واپس لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،محکمہ وائلڈ لائف ملتان کی ٹیم نے جنرل بس سٹینڈ پر چھاپہ مار کرخونی برج کے ڈیلروں کے لئے آنے والے سینکڑوں بیٹرپکڑلئے، بیٹرڈیلر لیاقت ،طارق افضل ،صفدر اور عثمان کے بیٹر تھے جوکہ غیر قانونی تھے ان کے ٹوکر قبضہ میں لے کر چلے گئے جس پرمذکورہ افراد دفتر وائلڈ لائف پہنچ کرمذکورہ بیٹر زبردستی برآمد کرکے چلے گئے جس پر محکمہ نے مذکورہ ڈیلروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔