ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نےای ڈی اوہیلتھ ملتان سمیت صوبہ بھرکے38ڈاکٹروں کی تعیناتی وتبادلوں کےاحکامات جاری کئےہیں،رپورٹ کےمطابق ای ڈی اوہیلتھ ملتان ڈاکٹرافتخارقریشی کی31 اکتوبرکوریٹائرمنٹ کی وجہ سےڈاکٹرظفراقبال کوای ڈی اوہیلتھ ملتان تعینات کرنےکےاحکامات جاری کئےگئےہیں،علاوہ ازیں ڈاکٹرنبیل سلیم کوایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال شجاع آباد،سینئرڈاکٹراطہرفاروق کوایم ایس ٹی ایچ کیوکوٹ ادو،ڈاکٹرشعیب اقبال کوایم ایس ڈی ایچ کیومظفرگڑھ ،ڈاکٹرارسلان احمدکوڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ملتان،ڈاکٹرفیصل وحیدکوایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں،ڈاکٹرآغاتوحیدکوایم ایس ٹی ایچ کیوخانپور،ڈاکٹرعتیق الرحمٰن کوایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ،ڈاکٹرمحمدابرارکوایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی ،ڈاکٹرطارق محمودکوڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ مظفرگڑھ،ڈاکٹرشاہداقبال کوڈسٹرکٹ ایم ایس ڈی ایچ کیو پاکپتن تعینات کرنےکےاحکامات جاری کئےگئےہیں،ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال شجاع آبادڈاکٹرزاہداسحاق،ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال کوٹ ادوڈاکٹراعجازگورمانی ،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹروامق الرحمٰن،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ملتان ڈاکٹرراؤامجدعلی ،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال لودھراں ڈاکٹرعمرفاروق،ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال رحیم یارخان ڈاکٹرمحمدیٰسین،ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹرعتیق الرحمٰن،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن ڈاکٹررحمت علی عمران کومحکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیررپورٹ کرنےکےاحکامات جاری کئےگئےہیں۔علاوہ ازیں ڈاکٹرامیرعبداللہ سےایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ ،ڈاکٹرغضنفرسےایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی کےاضافی چارج لینےکےبھی احکامات جاری کئےگئےہیں۔