مردان ( نامہ نگار) بازار شہیداں میں ایک ہی رات میں چار د کانوں کی چھتیں توڑ کر نقدی اڑالینے والے چور کو ہوتی پولیس نے گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر چوری ہونے والی ہزاروں روپے کی نقدی برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق تین دن قبل خواجہ گنج کے قریبی علاقہ بازار شہیداں میں رات کے وقت چار دکانوں کی چھتیں توڑ کر دو دوکانوں سے نقدی اڑالی گئی تھی جس ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی شاہ ممتاز اور ایس ایچ او تھانہ ہوتی انسپکٹر بشیر احمد پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی نے مبینہ چور کاشف ولد شوکت سکنہ کس کورونہ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اور اس کی نشاندہی پر 67 ہزار 960 روپے نقدی برآمدکی گئی۔ڈی ڈی ایس پی سٹی نے کہا کہ ملزم کاشف چرائی گئی رقم جناز گاہ کی زمین کھود کر چھپائی تھی جو برآمد کر لی گئی۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ جمعہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 498 گھروں کو سرچ کرکے 87 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے پوچھ گچھ اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔