• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی اپنی پہلی بلڈنگ کی تعمیر سرگودھا میں شروع

لاہور(نیوزرپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی اپنی پہلی بلڈنگ کی تعمیر سرگودھا میں شروع کر دی گئی ۔گزشتہ روز ڈائریکٹر جزل اینٹی کرپشن پنجاب بر گیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا نے اینٹی کرپشن کی نئی تعمیر ہونیو الی بلڈنگ کا افتتاح کیا، مذکورہ بلڈنگ پر8کروڑ روپے لاگت آئے گئی جس میں حوالات بنانے سمیت اینٹی کرپشن ملازمین کے کوارٹر بھی تعمیر کیئے جائیں گئے۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے دفاتر کرائے کی عمارتوں میں ہیں اور سرگودھا میں پہلی اینٹی کرپشن کی بلڈنگ تعمیر کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے ٹاسک دیا ہے کہ بلڈنگ اگلے سال ماہ مئی تک مکمل کر لی جائے۔ اور سرگودھا میں جو ملزم گرفتار ہوں گئے انہیں اینٹی کرپشن کی حوالات میں بند کیاجائے گا۔
تازہ ترین