گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)لڑکی کو اغواء کر کے دوسرے شہر لیجاکر دھندہ کروانے والےشخص کوجرم ثابت ہونے پر عدالت نے ایک دفعہ عمر قید 20لاکھ ہرجانہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید ایک سال قید کاحکم سنایا ہے تھانہ فیروز والاکےمقدمہ اغواء میں مگرفتار ملزم شبیرحسین پردیسی نے 2004میں فیروز والا سے لڑکی کو اغواء کرکےسرگودھا لے گیا جہاں اس سے کئی سال تک ناجائز دھندہ کرواتا رہا ، عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج محمدالطاف نے عمر قیداورہرجانہ کاحکم سنایا ہے۔