گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد جاوید نے کینٹ کے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزم سیف مسیح کو جرم ثابت ہونے پر ایک دفعہ عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے، ملزم نے 2013میں کینٹ کے علاقہ محلہ عیسیٰ نگری میں معمولی جھگڑے پر چھریوں کے وار کر کے صفدر مسیح نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جسے فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم سنا دیا۔