کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کراچی میں ہاکی کی ترقی ، فروغ اور اسکی بحالی کیلئے ہر قسم کی مدد اور اقدامات کرکے قومی کھیل کو پاکستان کی پہچان بنا ئوں گاہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے صوبے کے وزیر اعلیٰ اور گورنر کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمد خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں کھیلوں کی نامور شخصیات اور کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ میں ہاکی کے کھیل کیلئے گورنر سندھ اور آئی جی سندھ سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کرچکاہوں اور اس کھیل کی ترقی کیلئے ہر شخصیت نے مجھے تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ میں بلا خوف و خطر اپنی جیب خاص سے اس کھیل کی ترقی کیلئے شب و روز ہاکی کے محبت کرنے والے افراد کے ساتھ مل کر کام کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ کے ایچ اے کےآئین میں کہیں بھی خواتین کی سرگرمیوں کا ذکر نہیں ہے ۔ اور میں اس آئین میں ترمیم کرکے خواتین کی ہاکی کی ترقی کیلئے اقدامات کروں گا ۔ کے ایچ اے کےسیکریٹری کے نامزد کردہ اعلان ہوجائیگا۔